دوحہ میں اہم مذاکرات، ٹرمپ امن عمل کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں: وائٹ ہاؤس

واشنگٹن: (دنیا نیوز) وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ امن عمل کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں، جس کے لیے دوحہ میں اہم مذاکرات کا انعقاد کیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق دوحہ مذاکرات میں امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شریک ہوں گے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ ایران کے ساتھ اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے ساتھ ساتھ تکنیکی سطح پر بھی بات چیت ہوگی، تکنیکی مذاکرات اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے موقع پر ہی منعقد کیے جائیں گے تاکہ مختلف امور پر تفصیلی پیش رفت ممکن بنائی جا سکے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی خواہش ہے کہ ایران کے ساتھ امن عمل میں مثبت پیش رفت ہو اور مذاکرات کے ذریعے اہم معاملات کو آگے بڑھایا جائے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں