متبادل قانونی فورم سے رجوع نہ کرنے پر درخواست مسترد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کے اعلیٰ افسران کے نام پر مبینہ بلیک میلنگ، بھتہ خوری کے خلاف دائر آئینی درخواست متبادل قانونی فورم سے رجوع نہ کرنے پر ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔
سندھ ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت کے دوران فریق بنائے گئے پولیس افسران کی جانب سے ایڈووکیٹ عامر منسوب قریشی پیش ہوئے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، اسسٹنٹ پراسیکیوٹر جنرل اور کراچی پولیس کے شعبہ لیگل کے افسران بھی عدالت میں موجود تھے ۔ عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ درخواست گزار کے مطالبات فوجداری ضابطہ کار کے تحت جسٹس آف پیس کے سامنے اٹھائے جا سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments