سجاول:ڈائریا سے متاثرہ بچہ بروقت علاج نہ ہونے پرجاں بحق
بدھو تالپر (نامہ نگار)ضلع سجاول کی تحصیل جاتی کے گاؤں حیدر راجو کا رہائشی ڈائریا سے متاثرہ ایک سالہ بچہ حسین راجو بہتر علاج کے لیے بروقت ریفر نہ کیے جانے کے باعث انتقال کر گیا۔
ذرائع کے مطابق بچے کی حالت تشویشناک ہونے پر اہل خانہ اسے تعلقہ ہسپتال جاتی لے آئے ، جہاں ڈاکٹروں نے فوری طبی امداد فراہم کی۔ طبی معائنے کے بعد مریض کی نازک حالت کے پیش نظر اسے سول اسپتال مکلی، ٹھٹھہ ریفر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تاہم فوری منتقلی ممکن نہ ہو سکی۔تعلقہ اسپتال جاتی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بشیر سولنگی نے بتایا کہ اسپتال کی واحد سرکاری ایمبولینس پہلے ہی ایک دوسرے مریض کو مکلی، ٹھٹھہ لے کر گئی ہوئی تھی،اور دوسری ایمبولینس دستیاب نہیں تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments