بوریوں میں بند ٹکڑوں میں ملنے والی لاش کی شناخت نہیں ہو سکی

بوریوں میں بند ٹکڑوں میں ملنے  والی لاش کی شناخت نہیں ہو سکی

کراچی (این این آئی)ملیر سے بوریوں میں بند ٹکڑوں میں ملنے والی لاش کی شناخت نہیں ہو سکی۔

پولیس کے مطابق ملیر سے 11 اگست کو ٹکڑوں میں لاش ملی تھی جس کی انگلیاں کٹی ہوئی اور غائب ہیں، لاش کے اطراف بھی کچھ ایسا نہیں ملا جس سے اس کی شناخت ہو سکے،چہرے کے ذریعے شناخت کیلئے نادرا کو خط لکھا، ناک کٹی ہونے کے باعث نادرا کو بھی شناخت میں مشکلات ہوئیں۔لاش ملے 5 دن گزر گئے ۔پولیس کے مطابق 7 دن میں اگر ورثاء سامنے نہیں آئے تو لاش کی تدفین کر دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...