مویشی منڈی کے تاجروں سے لوٹ مار کرنے والاملزم گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملیر سکھن پولیس نے مبینہ مقابلے میں مویشی منڈی کے تاجروں سے رقم لوٹنے والے گینگ کا سرگرم کارندہ زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سکھن پولیس نے ملیر بھینس کالونی پیراں گوٹھ گلی نمبر 12 کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد سلامت نامی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق ملزم مویشی منڈی کے تاجروں سے رقوم چھیننے والے گروہ کا اہم کارندہ تھا ،ملزم کے دو ساتھی گزشتہ روز پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کر لیے گئے تھے ۔ مقابلے کے دوران ملزم وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر لیا گیا اور اس سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments