فشریز میں ایس بی سی کے نئے کارپوریٹ آفس ونگ کاافتتاح
وفاقی وزیر بحری امور نے سمندری غذاکی برآمدات میں گروپ کے کردار کوسراہاکمپنی ملک بھر میں 8پروسیسنگ پلانٹس چلارہی، نواں زیر تعمیر، نمائندوں کی بریفنگ
کراچی(اے پی پی)ایس بی سی گروپ نے کراچی فشریز ہاربر میں اپنے نئے کارپوریٹ آفس ونگ کا افتتاح کردیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق آفس کا افتتاح وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید چوہدری نے بطور مہمانِ خصوصی کیا۔تقریب میں اعلی سرکاری حکام، صنعت کے رہنما اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز نے شرکت کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور نے پاکستان کی سمندری غذا کی برآمدات میں ایس بی سی گروپ کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے ویلیو ایڈیشن کے اقدامات، کارپوریٹ ماڈل کی تشکیل اور صنعت کو نئی شکل دینے پر ایس بی سی گروپ کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں منصور علی خان صدر و سی ای او بینک الحبیب، عمران حلیم شیخ صدر و سی ای او بینک اسلامی پاکستان، ریئر ایڈمرل شاہد احمد ستارہ امتیاز (ملٹری)، ایس بی ٹی (ریٹائرڈ)،چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی)، عون الحق بلوچ چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی، ڈاکٹر منصور وسان ڈی جی محکمہ میرین فشریز، اکبر پسنانی چیئرمین جوبلی انشورنس، ظہیر پسنانی چیئرمین ایس بی سی گروپ،علی پسنانی وائس چیئرمین ایس بی سی گروپ اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر ایس بی سی گروپ کے نمائندوں نے بتایا کہ کمپنی اس وقت پاکستان بھر میں 8 پروسیسنگ یونٹس چلا رہی ہے ۔ کراچی میں9 واں پلانٹ زیرِ تعمیر ہے جس کا مقصد ویلیو ایڈڈ سمندری مصنوعات پر توجہ دینا ہے ۔ایس بی سی گروپ کی سمندری غذا کی برآمدات گزشتہ سال 15,500 میٹرک ٹن رہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments