سکھر : 4 ماہ گزر گئے، جاری نکاسی آب کا منصوبہ مکمل نہ ہو سکا

سکھر : 4 ماہ گزر گئے، جاری نکاسی آب کا منصوبہ مکمل نہ ہو سکا

حسینی روڈ ، مقام روڈ اور گورد وارہ چوک پر کھدائی سے دکاندار،راہگیر اور مکین پریشانکھدائی سے ہمارے کاروبار تباہ ہو گئے ، حکام منصوبہ جلد مکمل کرائیں، دکانداروں کامطالبہ

سکھر (بیورو رپورٹ) چار ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا، حسینی روڈ پر جاری نکاسی آب کا منصوبہ مکمل نہ ہو سکا، حسینی روڈ کی کھدائی کے بعد مقام روڈ کی کھدائی کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے ، جس سے علاقہ مکینوں سمیت دکانداروں کو تکلیف کا سامنا ہے ، شہریوں نے حکام بالا سے نوٹس لے کر کام جلد مکمل کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سکھر میں جاری ترقیاتی منصوبے کئی ماہ گزر جانے کے باوجود اب تک مکمل نہیں کئے جا سکے ہیں، جس کی وجہ شہریوں، علاقہ مکینوں سمیت روڈ پر قائم دکانوں کے مالکان بھی شدید پریشان حال دکھائی دیتے ہیں۔

شہر کے مصروف ترین تجارتی مرکز حسینی روڈ ، مقام روڈ اور گورد وارہ چوک پرنکاسی آب منصوبے کے تحت گزشتہ 4 ماہ سے ہیوی مشینری کے ذریعے کھدائی کا عمل جاری ہے ، جس کی وجہ سے نہ صرف وہاں کے رہائشیوں بلکہ وہاں کے دکاندار بھی شدید اذیت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ دکانداروں کے مطابق یہ منصوبہ چار ماہ گزرنے کے باوجود اب بھی مکمل نہیں ہو سکا ہے ، جس کی وجہ سے ہمارا کاروبار مکمل طور پر تباہ ہو کر رہ گیا ہے ۔ دکانوں کا کرایہ ادا کرنے سمیت گھریلو سرگرمیاں بھی جاری رکھنے میں بھی پریشانی کا سامنا ہے ۔ انہوں نے حکام بالا سے نوٹس لے کر منصوبہ جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...