انٹر پری انجینئرنگ نتائج : 3 طلبا پہلی پوزیشن کے حقدار قرار

انٹر پری انجینئرنگ نتائج : 3 طلبا پہلی پوزیشن کے حقدار قرار

تیسری پوزیشن پر بھی 2 امیدوار مشترکہ کامیاب، 18ہزار 14امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے ،9ہزار 922امیدوار کامیاب قرار ،کامیابی کا تناسب 55.08فیصد رہاآدم جی کالج کے چار طالب علموں نے پہلی 3پوزیشنیں حاصل کرلیں،سرکاری کالجوں میں اعلیٰ تعلیمی معیاراور طلبہ کی بھرپور محنت کے باعث نمایاں کامیابیاں ،چیئرمین انٹر بورڈ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا ۔چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے کہا کہ پری انجینئرنگ گروپ میں اس بار پوزیشنز کیلئے سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا ۔ پہلی پوزیشن تین امیدواروں نے مشترکہ طورپر حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن پر بھی دو امیدوار کامیاب ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری کالجوں میں اعلیٰ تعلیمی معیار، قابل اور محنتی اساتذہ کی کاوشوں اور طلبہ کی بھرپور محنت کے باعث ان اداروں کے طلبہ ہر سال بورڈ کے امتحانات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کررہے ہیں جو سرکاری تعلیمی اداروں کے مضبوط تعلیمی نظام کا واضح ثبوت ہے۔

چیئرمین انٹر بورڈ نے بتایا کہ پری انجینئرنگ گروپ میں بھی سرکاری تعلیمی اداروں خصوصاً آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کی کارکردگی نہایت شاندار رہی جس کے چار طالبعلموں نے پہلی 3پوزیشنیں حاصل کیں۔ چیئرمین نے بتایا کہ پری انجینئرنگ کے امتحانات میں پہلی پوزیشن مشترکہ طور پر آدم جی گورنمنٹ سائنس کالج کے طالبعلم محمد سعد عادل ولد فرحان عادل رفیع رول نمبر 804724، اسی کالج کے عبداللہ جمال ولد جمال ناصر رول نمبر 804713 اور بحریہ کالج (کارساز) کی طالبہ عائشہ راشد بنت محمد راشد نصیر رول نمبر 819958 نے ٹوٹل 1100میں سے 1006نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کی۔

دوسری پوزیشن آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کے طالبعلم محمد احمد رضا ولد عبدالرحمن رول نمبر 804677 نے 1005 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ جبکہ تیسری پوزیشن دہلی گورنمنٹ کالج کے طالبعلم حافظ عبدالرافع طارق ولد طارق محبوب رول نمبر 802712 اور آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کے طالبعلم انس جاوید ولد عابد جاوید آرائیں رول نمبر 804662 نے 1004نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 18ہزار 464 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 18ہزار 14امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 9ہزار 922امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 55.08فیصد رہا۔ان امتحانات میں 980امیدوار اے ون گریڈ، 1781 اے گریڈ، 2198 بی گریڈ، 2659 سی گریڈ، 2029 ڈی گریڈ اور 216 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ 59 امیدوار پاس قرار پائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...