اقتصادی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ، گورنر سندھ

اقتصادی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ، گورنر سندھ

نئی منڈیوں تک رسائی کیلئے مو ثر حکمت عملی اور مربوط اقدامات کئے جائیںسندھ کی صنعتی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر روزگار بڑھایا جائے ، نہال ہاشمی

کراچی(اے پی پی)گورنر سندھ سیدنہال ہاشمی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے استحکام اور پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ، پاکستان کی مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں متعارف کرانے اور نئی تجارتی منڈیوں تک رسائی کیلئے مو ثر حکمت عملی اور مربوط اقدامات کی ضرورت ہے ۔منگل کو گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤ س میں سیکریٹری ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان شیریار تاج سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں پاکستان کی تجارت اور برآمدات کے فروغ، نئی عالمی منڈیوں تک رسائی اور سندھ کی صنعتی و تجارتی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر نے کہا کہ سندھ صنعتی، زرعی اور تجارتی شعبوں میں وسیع استعداد رکھتا ہے جسے مو ثر انداز میں بروئے کار لا کر برآمدات میں اضافہ، سرمایہ کاری کو فروغ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے سندھ کی مصنوعات اور صنعتی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کے درمیان مو ثر رابطے اور تعاؤن پر زور دیا۔ملاقات میں سندھ سے برآمدات بڑھانے ، نئی بین الاقوامی منڈیوں کی تلاش، تجارتی روابط کے فروغ اور کاروباری شعبے کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔شیریار تاج نے گورنر سندھ کو تجارت اور برآمدات کے فروغ کے لیے ادارے کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات، ترجیحات اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...