سینٹرل جیل میں انسداد منشیات عدالت کے اسٹاف پر تشدد
کراچی (این این آئی) کراچی سینٹرل جیل کے انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں انسداد منشیات عدالت کے اسٹاف پر مبینہ تشدد کے معاملے پر سی این ایس اور انسداد دہشتگردی عدالت کے ملازمین نے احتجاج کیا۔
احتجاج کے دوران ملازمین نے ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن جاوید ابڑو کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ملازمین نے کہا کہ ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن نے انسداد منشیات عدالت کے اسٹاف رکن شفقت چنا کو بلاجواز حراست میں لیا اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ملازمین نے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن کو معطل کرکے ان کے مبینہ رویے کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے ۔احتجاج کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت کی منتظم جج نے ملازمین کو کمرہ عدالت میں طلب کیا، جہاں ملازمین نے ایڈمنسٹریٹر جج کو صورتحال سے آگاہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments