پروفیسر عارف ساقی پرحملے کے مزید 2ملزمان گرفتار

پروفیسر عارف ساقی پرحملے کے مزید 2ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے شعبہ اسلامک لرننگ کے چیئرمین پروفیسر عارف خان ساقی پر تشدد کے معاملے میں پولیس نے دو مزید ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں سکیورٹی گارڈز گل شیر اور تاج محمد شامل ہیں۔ اس سے قبل ملزمان شوکت علی، عمران علی اور غلام عمر کو گرفتار کیا جا چکا تھا۔ اس طرح مجموعی طور پر اس کیس میں 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔واقعے کا مقدمہ گزشتہ روز سچل تھانے میں پروفیسر عارف خان ساقی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ تشدد کرنے ، حراساں کرنے اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت ایک نامزد اور 3 سے 4 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق پروفیسر عارف خان ساقی اپنے بھتیجے وحید الرحمن کے ساتھ صبح کے وقت جامعہ کراچی جا رہے تھے ۔ صفورا چورنگی کے قریب ایک ڈبل کیبن گاڑی سوار افرادنے تشدد کرنا شروع کردیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...