میئر کا شہریوں سے براہ راست رابطے کیلئے کل ای کچہری کا اعلان

میئر کا شہریوں سے براہ راست رابطے کیلئے کل ای کچہری کا اعلان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پیر (کل)کو شہریوں سے براہ راست رابطے کیلئے ای کچہری کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کے بلدیاتی مسائل کے فوری حل کے لیے شہریوں سے براہ راست رابطے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیر (کل)کو ’ای کچہری‘ منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔ای کچہری کے دوران میئر کراچی پیر کے روز سہ پہر 3بجے سے ساڑھے 3 بجے تک آدھے گھنٹے کے لیے شہریوں کی بلدیاتی شکایات براہ راست سنیں گے ۔شہری اپنے علاقوں کے بلدیاتی مسائل، صفائی، سڑکوں کی مرمت اور پانی و سیوریج سے متعلق شکایات کے لیے مخصوص ہیلپ لائن نمبرز پر براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔شہری 021-99216727 پر شکایات درج کراسکتے ہیں، جبکہ ای کچہری کے دوران 021-99215125 اور 021-99215126 پر بھی رابطہ کیا جاسکے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...