چار منشیات فروش گرفتار 72 گرام آئس برآمد
کراچی (این این آئی) ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے تھانہ اورنگی کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 72 گرام آئس اور نقد رقم برآمد کرلی۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے دوران ریاض ولد رضا، افضل ولد اسلم، ادریس ولد عبدالرحیم اور اسامہ ولد شہاب کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مختلف پٹیوں میں موجود مجموعی طور پر 72 گرام آئس اور نقد رقم برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان پہلے بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ اورنگی، تھانہ نارتھ ناظم آباد اور تھانہ پاکستان بازار میں سندھ اسلحہ ایکٹ، تعزیرات پاکستان اور انسداد منشیات قوانین کے تحت مقدمات درج رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments