میرپور خاص:بھاری ٹول ٹیکس وصولی کے باوجود سہولیات نایاب
این ایچ اے قوانین میں سکیورٹی، فرسٹ ایڈ، اسٹریٹ لائٹس، ریفلکٹر ودیگر ضروریحیدر آباد روڈ کے دونوں اطراف تجاوزات قائم، رانگ سائیڈ گاڑی چلانا بھی بڑا مسئلہ
میرپور خاص(بیورو رپورٹ)ٹول پلازہ پر عوام سے اتنا زیادہ ٹول ٹیکس وصول کرنے کے باوجود انتظامیہ تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جبکہ این ایچ اے کے قوانین کے مطابق ٹول ٹیکس وصول کرنے کے بعد درج ذیل سہولیات دینا لازمی ہے 24 گھنٹے پٹرولنگ اور ہائی وے سکیورٹی کا نظام ایمبولینس اور فرسٹ ایڈ کی فوری سہولت راستے میں خراب گاڑیوں کیلئے Towing سروس روڈ کی صفائی اسٹریٹ لائٹس، ریفلکٹرز اور اسپیڈ سائن بورڈز کا انتظام لیکن افسوس کہ میرپور خاص سے حیدرآباد کے درمیان ان میں سے کوئی ایک سہولت بھی موجود نہیں عوام صرف ٹول دے رہے ہیں، سہولت صفر ہے میرپورخاص تا حیدرآباد روڈ کے دونوں اطراف میں جگہ جگہ تجاوزات قائم ہیں اور سب سے خطرناک اور جان لیوا مسئلہ رانگ ڈرائیونگ ہے بالخصوص رات کے وقت تیز فل لائٹس کیساتھ گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور چنگچی رکشے رانگ سائیڈ پر سرعام چل رہے ہیں اور کوئی روکنے ٹوکنے والا نہیں، یہ صورتحال کسی بھی وقت کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے بلکہ روزانہ کی بنیاد پر حادثات ہو رہے ہیں اور قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں شہری حلقوں کا کہنا تھا کہ ہمارا پرزور مطالبہ ہے کہ ٹول پلازہ کی بھاری آمدن کے مطابق متعلقہ کمپنی اپنی قانونی ذمہ داری پوری کرے اور 24 گھنٹے پٹرولنگ اور ایمرجنسی سروسز کو یقینی بنائے حیدرآباد روڈ سے تجاوزات مستقل ختم کی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments