ٹینکر مافیا کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے ،منعم ظفر

ٹینکر مافیا کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے ،منعم ظفر

کراچی میں میئرشپ، ٹاؤنز و یوسیز میں پیپلزپارٹی نے قبضہ کیا نیوکراچی یوسی 2میں ماڈل روڈ شاہراہ خالد حسین جوہری کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ٹاؤن چیئر مین نیو کراچی محمد یوسف کے ہمراہ ٹی ایم سی کے تحت یوسی 2میں 2 منٹ چورنگی تا الحمید اسکول،ماڈل روڈ شاہراہ خالد حسین جوہری کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے جماعت اسلامی کے ٹاؤنز کو تعمیر و ترقی کی مد میں ایک روپے کا فنڈ نہیں دیا۔ کراچی میں میئرشپ، ٹاؤنز و یوسیز میں پیپلزپارٹی نے قبضہ کیا ہے ۔ کے فور منصوبہ کو 22 سال گزرگئے لیکن یہ منصوبہ مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا، ٹینکر مافیا کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے اور عوام مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں، ریڈ لائن منصوبہ عوام کے لیے عذاب بنا ہوا ہے اور گرین لائن منصوبہ بھی مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا۔

کے الیکٹرک کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کر رہی ہے ،18،18 گھنٹے بجلی نہیں ہوتی، ایسے علاقے جہاں بجلی کے بل دیے جاتے ہیں وہاں بھی لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے ۔ قابض میئر اتنے نااہل ہیں کہ گلیوں سے کچرا اٹھانے کاکام بھی نہیں کرسکتے ، جماعت اسلامی کراچی کے عوام کے حق اور مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔محمد یوسف نے کہا کہ 18 سال سے مسلط پیپلزپارٹی کراچی سے وصول تو کرتی ہے لیکن مسائل حل کرنے کے لیے تیار نہیں ہے ۔ نیو کراچی ٹاؤن میں 1000گلیوں کی تعمیر کے 12لاکھ اسکوائر فٹ کے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...