عبداللہ گبول ٹاؤن میں گھر میں مسلح ملزمان کی ڈکیتی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)تھانہ گلشن معمار کی حدود میں عبداللہ گبول ٹاؤن میں 7 مسلح افراد کی گھر میں واردات پولیس کے مطابق 7 مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر گھر والوں کو یرغمال بناکر 3 لاکھ کیش ،تقریباً 5 تولہ سونا ،7 عدد موبائل فونز ،2 عدد لیپ ٹاپ 2 عدد ایل سی ڈی اور گھر میں موجود لائسنس یافتہ پستول لیکر فرار ہوگئے۔
ادھر تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی حدود اللہ والا ٹاؤن میں گھر میں چوری کی واردات ہوئی جہاں نامعلوم چور گھر سے ڈھائی لاکھ کیش ،12 رولیکس فرسٹ کاپی کی گھڑیاں اور گھر سے دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments