ایل پی جی مافیا کا شہریوں کی جیب پر کروڑوں کا ڈاکہ

 ایل پی جی مافیا کا شہریوں کی جیب پر کروڑوں کا ڈاکہ

اوگرا کا مقررہ کردہ نرخ279.34،مارکیٹ میں 550روپے کلوتک فروخت سپلائی متاثر ہونے سے قیمتیں مزید بڑھ سکتیں، احتساب ناگزیر،عرفان کھوکھر

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا، مارکیٹ ریٹ میں 270 روپے فی کلو سے زائد کا فرق ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد میں ایل پی جی مافیا بے لگام ہو گیا جہاں سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث من مانے نرخوں پر فروخت جاری ہے ۔اوگرا کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں کو مکمل طور پر نظر انداز کر کے شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے جس سے گیس لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام پر اضافے کا اضافی بوجھ پڑ گیا ہے ۔اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کا سرکاری نرخ 279 روپے 34 پیسے فی کلو مقرر کیا گیا جبکہ مارکیٹ میں ایل پی جی 550 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے ۔سرکاری نرخ اور مارکیٹ ریٹ میں 270 روپے کلو سے زائد کا تناسب سامنے آیا جس پر صارفین نے بلیک مارکیٹنگ کے خلاف فوری ایکشن کا مطالبہ کیا ہے ۔ایل پی جی ایسوسی ایشن کے رہنما عرفان کھوکھرکا کہنا تھا کہ ایل پی جی کمپنیاں سرکاری نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کر رہی ہیں، سردیوں میں طلب کے اضافے کو ناجائز منافع خوری کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔ اگر سپلائی متاثر ہوئی تو قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے ۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہوا تو مارکیٹ میں استحکام کیسے آئے گا؟۔انہوں نے بلیک مارکیٹنگ روکنے اور ذمہ داروں کے احتساب کا مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...