وزیراعلیٰ کا اپوزیشن لیڈر سے اظہارِ افسوس

وزیراعلیٰ کا اپوزیشن لیڈر سے اظہارِ افسوس

کراچی(این این آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کے بہنوئی سید حسن شاہد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے علی خورشیدی اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم سید حسن شاہد کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی۔سید مراد علی شاہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...