سپلا انتخابات میں اساتذہ کی بھرپور شرکت خوش آئند ، چیف الیکشن کمشنر

سپلا انتخابات میں اساتذہ کی بھرپور شرکت خوش آئند ، چیف الیکشن کمشنر

کراچی(این این آئی)سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن (سپلا) کے مرکزی الیکشن کمیشن نے انتخابات میں اساتذہ کی گرم جوشی اور بھرپور شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے غیر حتمی انتخابی فہرستوں پر اعتراضات جمع کرانے اور غلطیوں کی نشاندہی کے لیے 26 اکتوبر 2026 تک مہلت دے دی ہے ۔

سپلا کے مرکزی الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق غیر حتمی انتخابی فہرستیں 22 اکتوبر کو جاری کی جاچکی ہیں۔ اساتذہ ان فہرستوں کا جائزہ لے کر کسی بھی اعتراض یا غلطی کی نشاندہی مقررہ تاریخ تک الیکشن کمیشن کو ارسال کرسکتے ہیں۔اساتذہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر انتخابی فہرستوں کی جانچ پڑتال مکمل کرکے اپنے اعتراضات جمع کرائیں، تاکہ انتخابی عمل میں درستگی اور شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے ۔سپلا کے چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات میں اساتذہ کی بھرپور دلچسپی اور شرکت کو حوصلہ افزا قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...