کم عمر لڑکوں کے ذریعے جیب تراشی کی وارداتوں کاانکشاف،ویڈیو سامنے آگئی

 کم عمر لڑکوں کے ذریعے جیب تراشی کی وارداتوں کاانکشاف،ویڈیو سامنے آگئی

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں کم عمر لڑکوں کے ذریعے جیب تراشی کی وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے ، جبکہ گلشن حدید میں بابِ رحمت مسجد کے قریب ایک شہری کی جیب سے موبائل فون نکالنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو اور تصاویر سامنے آگئی ہیں۔

منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں ایک کم عمر لڑکے کو شہری کی جیب سے موبائل فون نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ واقعے کی فوٹیج سامنے آنے کے بعد علاقے میں جیب تراشی کی وارداتوں کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے ۔علاقہ مکینوں نے کہا کہ شہریوں کی جیبیں کاٹنے کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں، بالخصوص رش والے مقامات پر ایسی وارداتوں کا خدشہ زیادہ رہتا ہے ۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جیب کتروں کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔دوسری جانب پولیس حکام نے کہاکہ جیب کتروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...