جوئے کے اڈے پر چھاپہ
کراچی (اے پی پی)تھانہ سائٹ بی پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارکر 7مبینہ قمار بازوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے سٹہ کی پرچیاں ،تاش اورداؤ پر لگی رقم 27ہزار 790روپے برآمدکرلیے ۔
اتوار کو ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں نیاز حسین، فیصل فیروز، اشفاق، آصف، عظیم، شاہ نواز اور ذیشان شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments