کورنگی میں شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل، ملزم فرار
کراچی(این این آئی)کورنگی نورانی بستی میں مبینہ طور پر شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی 30 سالہ بیوی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔مقتولہ کی شناخت 30 سالہ نمراہ زوجہ ایاز کے نام سے ہوئی ہے ۔ایس ایچ او زمان ٹاؤن عدنان بخاری کے مطابق ابتدائی معلومات میں مقتولہ کے شوہر ایاز پر فائرنگ کرکے اسے قتل کرنے کا الزام ہے ۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے ۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments