اسلحہ کی آزادانہ نمائش پر 4 سکیورٹی گارڈز گرفتار

 اسلحہ کی آزادانہ نمائش پر 4 سکیورٹی گارڈز گرفتار

پولیس نے 3گاڑیاں قبضے میں لے لیں،اسلحہ برآمد،مقدمات درج کرلیے ضلع غربی کے مختلف مقامات پر اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائیاں کی گئیں

کراچی (آئی این پی)ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی ہدایت ایسٹ زون میں اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری متعدد ملزمان گرفتار کرلیے ، امن و امان کے قیام کے لیے ایسٹ زون پولیس کی جانب سے مختلف مقامات اسنیپ چیکنگ کے دوران غیر قانونی عمل میں ملوث افراد گرفتار مقدمات درج کرلیے ۔ ایسٹ زون پولیس نے تمام اضلاع کے مختلف مقامات پر اسنیپ چیکنگ کے دوران مشتبہ افراد کو دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے اور مشکوک حرکات و سکنات و غیر قانونی عمل کرنے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ گاڑی میں بیٹھ کر اسلحہ کی آزادانہ نمائش کرنے پر 3 گاڑیاں قبضہ پولیس میں لیکر 4 سیکورٹی گارڈز کو گرفتار کیا گیا اور انکے قبضے سے 3رائفلز 1 نائن ایم ایم پستول مع 31 گولیاں برآمد مقدمات درج کرلیے ۔ اسکے علاوہ گاڑی پرکالے شیشے (ٹینیٹ گلاسز) لگانے پر ایک ملزم گرفتار ہوا اور گاڑی قبضہ پولیس لے کر مقدمہ درج ہوا۔ اسلحہ کی آزادانہ نمائش کرنے پر 22 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور انکے قبضے سے 22 مختلف اقسام کے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرکے 20 مقدمات درج کیے گئے ۔ اسلحہ کی آزادانہ نمائش کرنے ، ٹینیٹ گلاسز لگانے اور غیر قانونی فینسی بلیو لائٹس کا استعمال کرنے پر 22مقدمات درج ہوئے 26 ملزمان گرفتار اور 22 گاڑیوں کے علاوہ برآمدہ اسلحہ ایمونیشن قبضہ پولیس میں لیکر مقدمات درج کرلیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...