سی ویو کے قریب تیز رفتار کار الٹنے کے واقعے کانوٹس
کراچی (آن لائن)وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سی ویو پر عمار ٹاور کے قریب تیز رفتار کار الٹنے کے نتیجے میں 3 افراد کے زخمی ہو نے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے تفصیلات طلب کرلیں۔
وزیر داخلہ سندھ ضیائالحسن لنجار نے ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس پی ٹریفک ساؤتھ سے حادثے کے حوالے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وزیر داخلہ سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری اور بہتر طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments