میواتی برادری کا افضل کھوکھر اور چودھری عشرت بھلر کی حمایت کا اعلان

میواتی برادری کا افضل کھوکھر اور چودھری عشرت بھلر کی حمایت کا اعلان

جودھودھیر کی میواتی برادری نے مسلم لیگ(ن) کے ممکنہ امیدوار قومی اسمبلی136 ملک محمد افضل کھوکھر اور صوبائی امیدوار172 چودھری عشرت

رائے ونڈ (نامہ نگار) جودھودھیر کی میواتی برادری نے مسلم لیگ(ن) کے ممکنہ امیدوار قومی اسمبلی136 ملک محمد افضل کھوکھر اور صوبائی امیدوار172 چودھری عشرت بھلر کی الیکشن میں حمایت کا اعلان کردیا ،اس سلسلے میں جودھودھیر کے میواتی برادری کے سربراہان رمضان خاں کالو،نذیر احمد خاں،صابر اقبال خاں،ماسٹر بشیر،شفیق میو ،انتظار بھلر،رضوان بھلر ،وسیم میو اور جابر میونے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہور ڈویژن کے صدر چودھری انعام بھلر کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا ،جس میں افضل کھوکھر اور چودھری عشرت بھلر نے خصوصی شرکت کی ،جبکہ ان کے ہمراہ چیئرمین یوسی پاجیاں سردار محمد صدیق نمبردار ،وائس چیئرمین یوسی مانک ریاست علی سندھو ،مشتاق احمد چیمہ ،الطاف ضامن ،چودھری نصراللہ بھلر ،چودھری اسرارعالم ، چودھری اعجاز سندھو اور محمود صدیق چودھری بھی شریک ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں