پولیس، 68 ایس آئیز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

پولیس، 68 ایس آئیز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

لاہور کے 7 ، گوجرانوالہ 12، راولپنڈی 12، ملتان کے 9سب انسپکٹر بھی شامل

لاہور(خبر نگار سے )پنجاب پولیس کے 68سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ترقی پانے والوں میں لاہور کے 7سب انسپکٹرز شامل ہیں ۔ لاہور کے انسپکٹر کے عہدے پر ترقیاں پا نے والوں میں فرخ ریاض ، ارشد محمود ، محمد شفیق ، عبدالرشید ، عبدالوہاب ، نذیر احمد ، محمد شفیق شامل ہیں ۔ گوجرانوالہ ریجن کے 12سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقیاں دی گئی ہیں ۔ راولپنڈی کے 12انسپکٹرز ، ملتان کے 9، فیصل آباد ریجن کے 6سب انسپکٹرز ، ساہیوال کے 4، شیخوپورہ کے 4،بہاولپور کے 4اور سرگودھا کے 3سب انسپکٹرز شامل ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں