کالجز میں نئے مضامین متعارف کرانے کیلئے پلان تشکیل

کالجز میں نئے مضامین متعارف کرانے کیلئے پلان تشکیل

ایجوکیشن گورننس میں بہتری اور اصلاحاتی ایجنڈے کیلئے پروگرام کی منظوری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے سرکاری کالجز میں نئے مارکیٹ اوریئنٹڈ مضامین متعارف کرانے کیلئے پلان تشکیل دے دیا ہے ۔ صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے ایجوکیشن گورننس میں بہتری اور محکمانہ اصلاحاتی ایجنڈے کے فروغ کیلئے پروگرام کی منظوری دے دی۔ محکمے کی جانب سے یہ فیصلہ پنجاب کی کل آبادی میں نوکری پیشہ افراد کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ۔ دنیا کے اکثر ممالک کو درپیش اکنامک چیلنجز میں اہم مسئلہ ہے کہ روٹی کمانے والے کم اور روٹی کھانے والوں کی تعداد زیادہ ہے ۔ پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی جہاں ایک ایسا ہی چیلنج ہے ، وہاں اس آبادی کے مسئلے کو معاشی استحکام اور ملکی ترقی کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ پنجاب کی آبادی کا بیشتر حصہ نوجوان نسل پر مشتمل ہے اور یہ نوجوان کام کرنے والی عمر کو پہنچ چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں