اسلام آباد گرینڈ مسجد ،شاہ سلمان نے نیسپاک ڈیزائن کی منظوری دیدی
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اسلام آباد میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے نئے کیمپس میں ان کے نام سے منسوب عظیم الشان مسجد کیلئے نیسپاک کے ڈیزائن کی منظوری دیدی
لاہور (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر نیسپاک ڈاکٹر طاہر مسعود نے بتایا عبدالعزیز گرینڈ مسجد ایک بہت بڑا کمپلیکس ہوگا جو تحقیق ، مکالمہ اور تعلیم کا ایک مرکز ہوگا ۔سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا دونوں بھائی ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔