کمشنر کااندرون شہر،داتا گنج بخش فلائی اوور منصوبے کا دورہ

کمشنر کااندرون شہر،داتا گنج بخش  فلائی اوور منصوبے کا دورہ

کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے اندرون شہر کا دورہ کیا، صفائی آپریشن اور ڈینگی سرویلنس کا جائزہ لیا

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )داتا گنج بخش فلائی اوور منصوبے کا بھی دورہ کیا، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے کہا منصوبے کی ڈیڈ لائن تو 18 مارچ ہے لیکن 15 فروری سے قبل ہی آپریشنل کردیا جائے گا،،فلائی اوور کا57 فیصد ترقیاتی کام مکمل ، 186 پائلز میں سے 150 کی تنصیب مکمل کرلی گئی۔کمشنرنے اندرون شہر فورٹ روڈ پر پڑے بلڈنگ میٹریل کو فوری ہٹانے کی ہدایت کی

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں