مختلف شاہراہوں پر منچلے امڈ آئے ، ٹریفک متاثر، شہری پریشان

مختلف شاہراہوں پر منچلے امڈ آئے ، ٹریفک متاثر، شہری پریشان

لاہور (کرائم رپورٹر ) شہر میں منچلے یوم آزادی پر شہر کی مختلف شاہراہوں پرامڈ آئے جس سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہو گیا۔

شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ نوجوانوں کے طوفان بدتمیزی سے ان شاہراہوں سے گزرنے والی فیملیز کو بھی شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا ،خصوصاً اس سال منچلوں نے بڑے بڑے باجے لے لئے جو ہر گزرنے والی فیملی کے وقت بجائے جاتے جس سے اکثر جگہوں پر جھگڑے اور توں تکرار بھی ہوتی رہی جبکہ اس موقع پر پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی،دوسری جانب پولیس کے تمام دعوئوں کے باوجود منچلے ون ویلنگ کرتے رہے جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ درجنوں نوجوانوں کو خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا گیا ۔ گزشتہ روز بھی منچلے شہر کی مختلف سڑکوں مال روڈ، کینال روڈ، فیروز پور روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ روڈ گلبرگ سمیت متعدد سڑکوں پر امڈ آئے ۔نوجوان ٹولیوں کی شکلوں میں سڑکوں پر گومتے رہے اور ان کے ہاتھوں میں مختلف شکلوں کے باجے تھے جن کی آواز دور تک سنائی دیتی تھی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں