بیک پارلر سپر شیف:دسویں سیمی فائنلسٹ کی تلاش

بیک پارلر سپر شیف:دسویں سیمی فائنلسٹ کی تلاش

لاہور(سٹاف رپورٹر)بیک پارلر اور دنیا میڈیا گروپ کے اشتراک سے منعقدہ سپر شیف سیزن 2 کے زیر اہتمام دسویں سیمی فائنلسٹ کی تلاش میں یونیک گرلز کالج میں کوکنگ مقابلہ منعقد کیا گیا۔

ریجنل سیلزمنیجر بیک پارلر محمد ریاض کا کہنا تھا بیک پارلرہمیشہ سے طالبات میں مقابلے کی مثبت فضا کے لئے کوکنگ ٹیلنٹ کو پروموٹ کرتا آرہا ہے ۔بیک پارلر سپر شیف سیزن 2 کی دسویں سیمی فائنلسٹ رامین فاطمہ قرار پائیں۔ کوتھم جوہر ٹاؤن کی شیف رابعہ ساجد نے طالبات کو کوکنگ اور فوڈ پریزنٹیشن کے لئے مشورے دئیے ۔طالبات کے درمیان کوئز، شاعری، گائیکی کے مقابلے بھی کرائے گئے ۔ تقریب کے اختتام پر محمد ریاض، زونل منیجر محمد یاسین اور رابعہ ساجد نے طالبات میں تحائف اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں