سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ میں ڈائیلاسز وارڈ کا افتتاح
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سوشل سکیورٹی ٹیچنگ ہسپتال ملتان روڈ میں پیسی سٹاف فیڈریشن کا کنونشن ہوا۔
صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان نیازی مہمان خصوصی تھے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے ہسپتال میں ڈائیلاسز وارڈ کا افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے کہا 20 نئی ڈائیلاسز مشینیں نصب کی گئی ہیں جن سے روزانہ کی بنیاد پر 60 مریضوں کے گردے صاف کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہسپتالوں میں مریضوں کو سہولیات دی جا رہی ہیں،صوبائی وزیر نے ہسپتال کی گراؤنڈ میں پودا بھی لگایا۔