شیخوپورہ:عمران کی کال پر پی ٹی آئی کی الیکشن کراؤ،ملک بچاؤریلی

شیخوپورہ:عمران کی کال پر پی ٹی آئی کی الیکشن کراؤ،ملک بچاؤریلی

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر الیکشن کراؤ، ملک بچاؤ ریلیوں کے سلسلہ میں شیخوپورہ میں ریلی نکالی گئی۔

 جس کی قیادت تحریک انصاف کے رہنما وحلقہ پی پی 140 کے امیدوار میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کی، اس موقع پروقاص سرور رامے ، ملک رضوان ،سیٹھ اکرم ،ملک عظیم ،شبیر ہاشمی ،احسن گجر ،میاں تکمیل احمد ،عاصم گادھی ،رانا جمشید ،میاں منیب،نوید بھٹی ،رضا رؤف واہلہ ،بلال افتخار ،ملک ریحان اعجاز،میاں عبدالجبارسمیت جنڈیالہ روڈ، گھنگ روڈ، محلہ رسول نگر،دوسہرا گراؤنڈ، احمد پورہ ،کیپری پارک، رحمت کالونی سمیت دیگر علاقوں سے کارکنوں اور شہریوں نے شرکت کی،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہاکہ شیخوپورہ کے عوام نے الیکشن کراؤ ،ملک بچاؤ ریلی میں شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ شیخوپورہ کسی سیاسی جماعت کا گڑھ یا لاڑکانہ نہیں بلکہ تحریک انصا ف کامضبوط ترین قلعہ اور عمران خان کے چاہنے والوں کاشہر ہے اور عوام عمران خان کے بیانیہ کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں