راجہ جنگ:بیٹے سے اچانک گولی چل گئی،ماں جاں بحق

راجہ جنگ:بیٹے سے اچانک گولی چل گئی،ماں جاں بحق

قصور(نمائندہ دنیا) راجہ جنگ کے نواح میں مبینہ طور پر ایک شخص کے پستول صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے اُس کی والدہ جاں بحق ہوگئی۔

 متہ کا رہائشی عرفان علی گھر میں اپنا پستول صاف کررہاتھا کہ مبینہ طورپر گولی چل گئی جواُس کی 48سالہ والدہ رمضانہ بی بی کوجا لگی اور وہ شدید زخمی ہوگئی، جسے انڈس ہسپتال رائیونڈ لے جایاگیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں