نئی نسل کی جدید خطوط پر تربیت انتہائی ناگزیر ہے :مقررین

نئی نسل کی جدید خطوط پر تربیت انتہائی ناگزیر ہے :مقررین

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے مرکزی کیمپس میں گزشتہ روز پراجیکٹ کلٹیوٹنگ گلوبل سٹیزن شپ کے تحتپاکستان میں مثبت تبدیلی کے لئے اساتذہ کو بااختیار بنانا کے عنوان سے تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس پراجیکٹ کی قیادت پروفیسر مینگ تیان (ایسوسی ایٹ پروفیسر آف ایجوکیشنل لیڈرشپ، ڈائریکٹر گلوبل انگیجمنٹ، کالج آف سوشل سائنسز، یونیورسٹی آف برمنگھم، برطانیہ اور شریک قیادت ڈاکٹر نعیمہ قریشی (اسسٹنٹ پروفیسر، یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور) کر رہی ہیں۔ پراجیکٹ کے شراکت داروں میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور، علی انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اور اکیڈمک لیڈرز انوویشن فورم شامل ہیں، افتتاحی تقریب میں 15 جامعات اور مختلف سرکاری و پرائیویٹ سکولز کے 60 سے زائد اساتذہ نے شرکت کی۔ اس پراجیکٹ کی شریک قیادت ڈاکٹر نعیمہ قریشی نے اساتذہ کو ان کی کمیونٹیز میں تبدیلی کے ایجنٹ کے طور پر بااختیار بنانے میں اس پراجیکٹ کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کو اہمیت دیتے ہوئے ہم دراصل پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں