11 پولیس افسروں و اہلکاروں کو آئی جی گیلنٹری ایوارڈز سے نوازاگیا

 11 پولیس افسروں و اہلکاروں کو  آئی جی گیلنٹری ایوارڈز سے نوازاگیا

لاہور(کرائم رپورٹر)سنٹرل پولیس آفس میں عزم و ہمت اور بہادری کی داستانیں رقم کرنے والے پولیس افسروں و اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب ہوئی۔

آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے بے مثال کارکردگی پر 11 پولیس افسروں و اہلکاروں کو آئی جی گیلنٹری ایوارڈز سے نوازا۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ایس پی شہزاد رفیق اعوان، اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی ،ایس ایچ او اچھرہ محمد بلال عربی، اے ایس آئی ساجد مجید، ہیڈ کانسٹیبلز عثمان اور عدنان،راجن پور پولیس کے سب انسپکٹر ساجد حسن ،پی ایچ پی میانوالی کے کانسٹیبل عبدالرئیس ،سی ٹی ڈی کے قیصر شہزاد اور امان اللہ خان کو گیلنٹری ایوارڈز سے نوازا گیا۔ہیڈ کانسٹیبل ہارون رشید خان شہید کا گیلنٹری ایوارڈ ان کے اہلخانہ کو دیا گیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں