ڈاکٹر شازیہ بشیر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی پہلی خاتون سربراہ مقرر

 ڈاکٹر شازیہ بشیر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی  لاہور کی پہلی خاتون سربراہ مقرر

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کیا گیاہے ۔

 وہ 160 سالہ تاریخ میں جی سی یو کی پہلی خاتون سربراہ ہیں۔ ڈاکٹر شازیہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میتھ اینڈ فزیکل سائنسز کی ڈین ہیں ۔وہ 4 ماہ یا مستقل وی سی کی تعیناتی تک وائس چانسلر کے عہدے کا اضافی چارج سنبھالیں گی۔ ڈاکٹر شازیہ 1996 سے گورنمنٹ کالج لاہور میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ فیکلٹی اور سٹاف کی جانب سے پہلی خاتون وائس چانسلر تعیناتی کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں