وائلڈلائف پارکس اور چڑیاگھروں میں عالمی یوم ارض پر تقریبات

 وائلڈلائف پارکس اور چڑیاگھروں  میں عالمی یوم ارض پر تقریبات

لاہور(وومن رپورٹر)محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس کے زیراہتمام مختلف وائلڈلائف پارکس اور چڑیاگھروں میں عالمی یوم ارض پر تقریبات کاانعقاد کیاگیاجس میں اس دن کی مناسبت سے لوگوں میں شعورو آگاہی اجاگر کی گئی۔

سفاری زو رائے ونڈ اور جلو پارک میں بچوں کے لئے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ طلبہ و طالبات کو پلاسٹک کے نقصانات کے بارے میں بتا یاگیا اور پلاسٹک کے بجائے کاغذ کے بیگز استعمال کرنے کی طرف راغب کیا گیا ۔ لاہور سفاری پارک میں بچوں میں پینٹنگ مقا بلہ بھی ہوا جبکہ جلو پارک میں پودے لگائے گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں