1574 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات پر ڈینگی لاروا تلف

 1574 ان ڈور اور آؤٹ ڈور  مقامات پر ڈینگی لاروا تلف

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ضلعی انتظامیہ نے 1574 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات پر ڈینگی لاروا تلف کر دیا، اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر نے یو سی 9 اور 10 راوی زون میں ٹیموں کے کام کا معائنہ کیا۔۔۔

 فاریسٹ کالونی میں ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر موقع پر تلف کر دیا گیا۔ اے سی نے ڈینگی انچارج کو تنبیہ کی ۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نے یو سی 18 میں ٹیم نمبر ون کی کارکردگی کا جائزہ لیا ، گھروں کی درست مارکنگ نہ ہونے پر ایریا انچارج کو وارننگ جاری کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں