صفائی کمپنی کے افسروں کو اچانک معائنوں کی ہدایت

صفائی کمپنی کے افسروں کو  اچانک معائنوں کی ہدایت

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے افسروں کو فیلڈ میں سرپرائز چیکنگ کی ہدایت کر دی۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ 5000 سے زائد کنٹینرز صبح کی شفٹ میں کلیئر کئے جا رہے ہیں۔ شہر کی تمام شاہراہوں پر مینوئل اورمکینیکل سویپنگ کا عمل جاری ہے ۔ کمرشل مارکیٹس کے ساتھ ساتھ مرحلہ وار رہائشی علاقوں کو زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے ۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چودھری کے مطابق شہر کو چمکانے کے مشن کی تکمیل کیلئے داتا دربار، لاری اڈا، آزادی چوک، ریلوے سٹیشن کے گرد خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات کی گئیں۔شاہدرہ، راوی ٹاؤن سمیت شہر کے دیگر داخلی و خارجی راستوں پر صفائی آپریشن کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں