بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ امریکی وفد کے اعزاز میں استقبالیہ

 بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ  امریکی وفد کے اعزاز میں استقبالیہ

لاہور(سیاسی نمائندہ)بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے سلسلے میں امریکہ سے آئے وفد کے اعزاز میں چیئرمین کل مسالک علما بورڈ مولانا عاصم مخدوم کی جانب سے استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا۔

نیبرز انٹرنیشنل کے صدر الیاس مسیح کی قیادت میں10رکنی امریکی وفد جامع مسجد کبریٰ سمن آباد پہنچا۔وفد میں ڈاکٹر جیک،جونائٹ،جوائیل نابٹ،ریوتوروانا،تیموررتھی اور جیمز شامل تھے ۔مولانا عاصم مخدوم نے دیگر بین المذاہب قائدین کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔اس موقع پر سکھ رہنما مہندر پال،ہندو رہنما بھگت لال،علامہ حسن رضا ہمدانی، پروفیسر محمود غزنوی،مفتی سید عاشق حسین اور علامہ عبدالمصطفی چشتی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں