اجلاس،نواز شریف کینسرکئیر ہسپتال کے منصوبے کا جائزہ

اجلاس،نواز شریف کینسرکئیر ہسپتال کے منصوبے کا جائزہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت آئی ڈیپ ہیڈآفس میں اجلاس ہوا۔

خواجہ سلمان رفیق نے اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف کینسرکئیرہسپتال کے منصوبے کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں خواجہ سلمان رفیق نے مقامی ہوٹل میں چھٹی وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ایم ایس کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے کہا سرکاری ہسپتالوں میں پرائیویٹ پریکٹس شروع کرنے جا رہے ہیں، ہر طبی درسگاہ میں ٹیلی میڈیسن کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں