پھول نگر:بیوی کا کان،ناک کاٹنے والا ساتھی سمیت گرفتار

پھول نگر:بیوی کا کان،ناک  کاٹنے والا ساتھی سمیت گرفتار

پھول نگر (نامہ نگار) پولیس نے بیوی کا کان اور ناک کاٹنے والے شوہر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔

پھول نگر کے علاقہ میں محمد لطیف نے نگینہ کوثر کی ناک اور کان کاٹ دیا۔ واقعہ رپورٹ ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا اور متاثرہ خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔واقعہ میں ملوث خاوند لطیف سمیت 2 ملزموں کورات گئے گرفتار کرلیاگیا، جبکہ خاتون ملزم کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں