پتوکی:ڈاکوؤں کی فائرنگ، گشت پر مامور کانسٹیبل، راہگیر زخمی

 پتوکی:ڈاکوؤں کی فائرنگ، گشت پر مامور کانسٹیبل، راہگیر زخمی

پتوکی،فیروزوالہ،قصور،نارنگ منڈی،مصطفی آباد(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر،نمائندگان دنیا، نامہ نگار)پتوکی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گشت پر مامور پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا، ملزم سرکاری رائفل چھین کر فرار ہوگئے۔

ملتان روڈ پر بینک کے سامنے 2 ڈاکو شہری سے واردات کر رہے تھے کہ گشت پر مامور موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہیں دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی،علی جان نامی کانسٹیبل سینے میں فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکو زخمی پولیس اہلکار سے سرکاری رائفل بھی چھین کر فرار ہو گئے ۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے عمران نامی راہگیر بھی ٹانگ میں فائر لگنے سے زخمی ہوا۔ ادھر فیروزوالہ اتحاد چوک کے قریب میاں بیوی سے ہزاروں روپے نقدی،2 موبائل اور طلائی بالیاں ،خان پور کے قریب فیکٹری ملازم مشتاق علی سے تنخواہ کی رقم ،موٹر سائیکل اور موبائل فون، پتوکی کے علاقہ بھوپے وال موڑ کے نزدیک محمدآصف سے 12لاکھ 68ہزار نقدی اور موبائل فون ، الہ آباد کے علاقہ جیوے شاہ پل نہر کے قریب محمداحمد جٹ سے 22ہزار نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل ،تاراگڑھ موڑ کے نزدیک فیصل سعید میو سے کار ،بائی پاس روہی نالہ قصور کے نزدیک مبشر سے 40 ہزار نقدی اور موبائل فون،ہنجروال پھاٹک کے نزدیک امتیاز علی سے ہزاروں روپے نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لی گئی ۔نارنگ منڈی میں محسن ،مصطفی آباد میں راشد محمود ،محمد ،محمد بوٹا اور محمد فیصل کی موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں