ریلوے سٹیشن پر میگافون پرٹکٹیں فروخت کرنے پر این سی ایس ملازم گرفتار

ریلوے سٹیشن پر میگافون پرٹکٹیں فروخت کرنے پر این سی ایس ملازم گرفتار

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)این سی ایس کے ملازم کو لاہور ریلوے سٹیشن پر میگا فون پر ٹکٹیں فروخت کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔۔۔

 ملازم ٹکٹیں فروخت کرنے کے لیے میگا فون پر اونچی اونچی آوازیں لگارہا تھا، ریلوے پولیس لاہور نے ایکشن لیتے ہوئے پلیٹ فارم پرخلل ڈالنے اور این سی ایس سے ٹکٹیں خریدنے کی آوازیں لگانے سے منع کیا لیکن کمپنی کا ملازم باز نہ آیا ،پلیٹ فارم نمبر 2 پر موجود ریلوے پولیس اہلکاروں نے کمپنی کے ملازم محمدرضوان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کے قبضے سے میگا فون بھی برآمد کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں