57دن:منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 16ہزار چھاپے

57دن:منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 16ہزار چھاپے

لاہور(کرائم رپورٹر)خصوصی مہم کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 16 ہزار سے زائد چھاپے مارے گئے، 57 دنوں میں منشیات فروشوں کے خلاف 7929 مقدمات درج کئے گئے۔۔۔

 جبکہ 8412 ملزموں کو گرفتار کیا گیا،ملزموں کے قبضے سے 5374 کلو چرس، 27 کلو گرام سے زائد آئس، 216 کلو افیون، 97 کلو ہیروئن، 105910 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 229 چھاپے مارے گئے ،منشیات کے کاروبار میں ملوث 90 ملزم گرفتارجبکہ 87 مقدمات درج کئے گئے ، ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ ملزموں کے قبضے سے 44 کلو چرس، 360 گرام آئس اور 862 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو منشیات کے خلاف آپریشنز میں مزید تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سپیشل ٹیمیں منشیات سمگلرز، ڈیلرز سمیت سپلائی چین میں ملوث تمام ملزموں کو قانون کی گرفت میں لائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا زہر پہنچانے والوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں