پولیو مہم، پہلے روز 4 لاکھ 43 ہزار بچوں کی ویکسی نیشن

 پولیو مہم، پہلے روز 4 لاکھ 43 ہزار بچوں کی ویکسی نیشن

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ، ڈی ڈی ایچ اوز اور دیگر نے شرکت کی۔

رافعہ حیدر نے کہا پہلے روز 4 لاکھ 43 ہزار 113 بچوں کو قطرے پلائے گئے اور 2 لاکھ 90 ہزار 481 گھروں کو کور کیا گیا۔ انہوں نے کہا 58 ریفیوزل کیسز میں والدین کو قائل کر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ ان کا کہنا تھا انسداد پولیو مہم کے دوران اسسٹنٹ کمشنرز اور سی ای اوز نشتر اور کینٹ میں خصوصی توجہ دیں، ریفیوزل اور مسڈ کیسز پر خصوصی توجہ اور پولیو مہم میں جعلی اندراج کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں