بھٹہ مزدوروں کے مسائل حل کریں گے:رمیش اروڑہ

بھٹہ مزدوروں کے مسائل حل کریں گے:رمیش اروڑہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے الحمرامیں چائلڈ لیبر کے خاتمے اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام بارے بی ایل ایل ایف کی جانب سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے بطور مہمان خصوصی جبکہ ڈائریکٹر جنرل محکمہ محنت و افرادی قوت سیدہ کلثوم ، وائس چیئرمین سوشل پروٹیکشن اتھارٹی جہاں آرا وٹو، غلام فاطمہ، مختلف سماجی رہنماؤں ، نمائندگان سول سوسائٹی اور بھٹہ مزدوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے خطاب میں بھٹہ مزدوروں کو یقین دلایا کہ حکومت پنجاب ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی،مزدوروں کو حکومت پنجاب کی سولر پلیٹس، الیکٹرک موٹر سائیکل اور گھروں کی تقسیم جیسے منصوبوں میں خصوصی طور پر شامل کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ کو سفارشات پیش کریں گے ۔ سیمینار میں بی ایل ایل ایف نے دس نکاتی ایجنڈے پر مشتمل مطالبات پیش کئے ۔ صوبائی وزیر نے شرکا کو یقین دلایا کہ بھٹہ اور فیکٹری مزدوروں کی مقرر کردہ اجرتوں پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ بعد ازاں مزدوروں کے حقوق بارے ریلی کاانعقاد کیا گیا جوالحمرا سے شروع ہو کر لاہور پریس کلب شملہ پہاڑی پر اختتام پذیر ہوئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں