چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرنے والے پولیس افسروں کیخلاف قرارداد جمع
لاہور(سیاسی رپورٹرسے )ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب پی پی 155 شیخ امتیاز محمود نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ایسے پولیس افسروں کے خلاف قرارداد جمع کرا دی جنہوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور ان کے خلاف واضح ثبوت ہونے کے باوجود کوئی محکمانہ کارروائی نہیں کی گئی ۔
شیخ امتیاز محمود نے کہا پنجاب کے اس ایوان کے ہر ممبر نے قانون کی بالا دستی اور حکمرانی کے تحفظ کی قسم کھا رکھی ہے ۔ان غیر ذمہ دار پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کیا جائے جو عام شہریوں کے گھروں میں گھس کر اہل خانہ پر تشدد کرتے ہیں اور ان کے گھروں سے قیمتی اشیا بھی لے جاتے ہیں ۔