لیسکو میں اعلیٰ انتظامی عہدوں پر کنٹریکٹ پر بھرتی کا فیصلہ

لیسکو میں اعلیٰ انتظامی عہدوں پر کنٹریکٹ پر بھرتی کا فیصلہ

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) لیسکو نے اعلیٰ انتظامی عہدوں پر کنٹریکٹ پر افسر بھرتی کرنے کا عمل شروع کردیا۔

کمپنی سیکرٹری،چیف ہیومن ریسورس اینڈ کیرئیر پلاننگ آفیسر سمیت 7 افسر کنٹریکٹ پر بھرتی کئے جائیں گے ۔چیف لیگل آفیسر، چیف سپلائی چین مینجمنٹ آفیسر ،چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی آفیسر ،چیف ٹیکنیکل انجینئرنگ ایڈوائزر، چیف کمرشل ایڈوائزر بھی کنٹریکٹ پر بھرتی کئے جائیں گے ۔گریڈ 20 تک کے افسروں کی بھرتی کے عمل کو حتمی شکل دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق بزنس کو بہتر کرنے کے لئے نئی اسامیاں پیدا کی گئیں،افسروں کو تنخواہیں اور دیگر مراعات بھی گریڈ 20 کی دی جائیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں